محمد قاسم ولد محمد شمریز (منڈی بہاؤالدین)

WhatsApp Image 2025-03-26 at 10.12.35 AM

ننھا وجود جو صرف جینے کی خواہش رکھتا ہے۔۔!!
محمد قاسم کٹے ہونٹ ، تالو اور ٹیڑھے ہاتھ پاؤں کے نقص کے ساتھ اُس بے رحم معاشرے میں آنکھ کھولتا ہے، باپ اپنے بیٹے کو دیکھنا گوارا نہیں کرتا، یہاں تک کہ ماں اور بیٹے کو گھر سے نکال دیتا ہے، آنکھوں میں آنسو لیے اپنے میکے آ جاتی ہے، لیکن معاشرہ بڑا بے رحم ہے، لوگوں کے طنز اور طعنے اس کے زخموں کو مزید گہرا کرتے ہیں، “یہ کسی گناہ کی سزا ہے” ،”اس بچے کو پال کر کیا کرو گی؟” قاسم کی ماں اب تھک چکی ہے، اس میں ہمت نہیں رہی، ماں کے آنسو، سسکیاں اور قاسم کی ادھوری معصوم مسکراہٹ کسی مسیحا کی منتظر ہے۔ اگر آپ کے دل میں ہمدردی کی رمق باقی ہے تو قاسم کے لیے روشنی بنیں 

Scroll to Top